متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم ٹریس، گرفتار کرلیا گیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سنیچر اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے نجی سوسائٹی سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فوٹیج میں ملزم کو گن پوائنٹ پر ڈلیوری بوائے سے واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ملزم مختلف اوقات میں گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا اور اب تک ایک درجن سے زائد شہریوں سے لوٹ مار کا اعتراف کر چکا ہے۔ پولیس نے ملزم ہنی کے قبضے سے دو لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کر لی ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔