متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروپ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے خواتین سے سنچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گروپ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ عارف والا سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مارکیٹس سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے اور انہی چوری شدہ موٹر سائیکلوں پر راہ گیر خواتین سے سنچنگ کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔ ایک ملزم نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ایک خاتون سے سنچنگ کی واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہیپولیس نے گرفتار گروپ کے قبضے سے 10 چھینے گئے موبائل فون، 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 3 لاکھ روپے نقدی اور 2 پستول برآمد کر لیے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان تنویر اور شہزاد چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم سمیت 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔