کھچی والا (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کھچی والا نے کارروائی کرتے ہوئے چوری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کر کیمال مسروقہ 13 عدد بکریاں، ایک عدد بھیڑ، دو عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد لوڈر رکشہ بر آمد کر لیے ، کارروائی پر معززین علاقہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، ایس ایچ او را ئو کاشف جمیل نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے گردونواح میں کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔