لاہور(کرائم رپورٹر)قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث3ملزم گرفتارکر لئے گئے۔ کاہنہ پولیس نے غیرت کے نام پر بہنوئی محمود و بہن رفعت کو قتل کرنے والے ملزم فراز کو دھلوکی گائوں سے حراست میں لیا۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم حارث کو رائے کلاں قصور سے گرفتار کیا،ملزم نے اسلحہ کی لالچ میں د کاندار سید عابد کو سر میں فائر مار کر قتل کیا تھا۔ اسلام پورہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔