لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 27 ہزار 292 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 38 ہزار 736 چالان کرتے ہوئے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا گیا اور 4375 گاڑیوں کے چالان اور 160 کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ اور ون وے کی خلاف ورزی پرکریک ڈائون مزید سخت کیا جائے گا۔