بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم، کریک ڈاؤن جاری ہے : وقاص نذیر
لاہور (کرائم رپورٹر)۔ پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ رواں ماہ اب تک 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، اتنی ہی تعداد میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے، جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد نے لائسنس کی تجدید کرائی اور 4 ہزار سے زائد کو انٹرنیشنل پرمٹ جاری کیے گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور 90 روزہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔