نومبر: 8لاکھ 41ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے

 لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے نومبر کی لائسنسنگ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 8لاکھ 41ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 2لاکھ 43ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ، 3لاکھ 8ہزار شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 2 لاکھ 84ہزار شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کر ائی۔ 4ہزار 500سو سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ 31ہزار شہریوں نے اینڈوزمنٹ کیٹیگری میں اپنے لائسنس کو اپگریڈ کر ایا۔ 2ہزار 400سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔ 2لاکھ 75ہزار شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔