سی سی ڈی کی ٹیم قیصرکو نشاندہی کیلئے لے جارہی تھی ،ساتھیوں نے حملہ کردیا،فرارحملہ آوروں کی تلاش شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ چوہنگ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرحراست ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم زیرحراست ملزم قیصر کو نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نیاسے چھڑانے کیلئے اچانک حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قیصر 3 درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔