لاہور: ریسٹورنٹ پر ڈکیتی میں ملوث تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

تینوں ملزم کرول گھاٹی کے قریب مارے گئے، ملزموں کو ریکوری کیلئے لے جایا جارہا تھا
 ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی،ملزموںکے قبضے سے 12 لاکھ نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) لٹن روڈ ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کرنے والے تینوں ڈاکو سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی سول لائن ڈویژن کا کہنا ہے  تینوں ملزم کرول گھاٹی کے قریب مارے گئے، ملزموں کو ریکوری کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی فائرنگ سے تینوں ملزم ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزموں کو ساہیوال اور ناروال سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے  ملزموںکے قبضے سے 12 لاکھ نقدی بھی برآمد ہوئی، جیل سے رہائی کے بعد ملزمان نے اپنا گینگ بنا لیا تھا۔