مظفرعرف ظفری پولیس سے چھڑانے کی کوشش میںزخمی ہوگیا ،ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ لاہور شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو مظفر عرف ظفری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ڈی ایس پی او سی یو کاہنہ سید حسین حیدر کے مطابق محمد اظہرسب انسپکٹر پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے شمع کالونی کماہان علاقہ تھانہ نشتر کالونی لے جارہی تھی کہ اس دوران جیسے ہی پولیس پارٹی شمع کالونی پہنچی 3 نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو مظفرعرف ظفری کالی شدید زخمی ہو گیاجس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم پولیس مقابلہ ،ڈکیتی، رابری،نقب زنی جیسی60 سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔