سی سی ڈی کی زیرحراست 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 اہلکار فرمان اور یاسر کو ریکوری کے لیے خیابان امین کی طرف لے جا رہے تھے
 تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل ، سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے
؎لاہور( کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں کے دوران 3زیرحراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے  زرائع کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے اہلکار زیرحراست دو ڈاکوؤں فرمان اور یاسر کو ریکوری کے لیے خیابان امین لے جا رہے تھی جہاں مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خطرناک اور ریکارڈ یافتہ تھے اور متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے دوسرا مقابلہ این ایف سی پل کے قریب ہوا جہاں سی سی ڈی چوہنگ کے اہلکار زیرحراست ملزم فلک شیر کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیرحراست ملزم گولیوں کی زد میں آکر موقع پر مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پچاس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس  نے تینوں ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی