ماڈل ٹا ئون کے اہلکارعرفان کو ریکوری کیلئے لیجا رہے تھے کہ ساتھیوں نے حملہ کردیا ، ملزموں کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ماڈل ٹا ئون کے زیرحراست ایک اور ڈاکو مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ میں زد میں آکر مارا گیا کے زیرحراست مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹا ئون کے اہلکار گرفتار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جن کی فائرنگ کی زد میں آ کر زیرِ حراست ملزم عرفان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا جبکہ نامعلوم محلہ آور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم عرفان دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ مقابلے میں مارے جانے والے کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش جاری ہے۔