اہلکار عامر کو ریکوریکیلئے رائیونڈ لے جا رہے تھے اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی، ملزم مارا گیا
4 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مارے جانے والے ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سی سی ڈی کے زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکار زیر حراست ملزم عامر کو ریکوری کے لئے رائیونڈ لے جا رہے تھے کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر زیرحراست ملزم مارا گیا جبکہ 4 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مارے جانے والے ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی