ورلڈ بینک کی رپورٹ: طالبان نے بجٹ کا نصف سیکیورٹی پر خرچ کیا

ورلڈ بینک کی رپورٹ: طالبان نے بجٹ کا نصف سیکیورٹی پر خرچ کیا

کابل سے جاری ہونے والی تازہ ورلڈ بینک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے مالی سال 2025 کے پہلے سات مہینوں کے دوران اپنے کل بجٹ کا تقریباً نصف حصہ سیکیورٹی کے شعبے پر خرچ کیا ہے۔

اس عرصے میں افغانستان کے مجموعی اخراجات 75.6 ارب افغانی رہے، جن میں سے 49 فیصد یعنی 37 ارب افغانی سیکیورٹی کے لیے مختص کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2025 کے دوران حکومتی اخراجات 24.3 ارب افغانی تک پہنچ گئے، جبکہ اس مدت میں افغانستان کی درآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7.6 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ طالبان کے سیکیورٹی اخراجات میں یہ غیر معمولی اضافہ جاری ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر وسائل کا بڑا حصہ ایسے عناصر پر خرچ ہو رہا ہے جو خطے میں عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک اور عالمی برادری پہلے ہی افغانستان سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات پر تشویش ظاہر کر چکی ہے، اور یہ صورتحال علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک چیلنج ہے۔