جاپان کے شہر فوکوشیما سے ایک پراسرار مخلوق کی باقیات برآمد ہوئی ہیں، جو نصف انسان اور نصف مچھلی کی شکل رکھتی ہیں، یعنی کسی طرح کی جل پری جیسی مخلوق۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، اس ڈھانچے میں تیز دھار والے دانت، بڑے ہاتھ اور مچھلی جیسی دم واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جس نے محققین اور مقامی لوگوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ باقیات قدیم جاپانی لوک داستانوں میں بیان ہونے والی آبی مخلوق کپا کا ثبوت ہو سکتی ہیں، تاہم ابھی تک اس دریافت کی سائنسی تصدیق نہیں ہوئی اور محققین مزید جانچ کر رہے ہیں۔یہ دریافت فوکوشیما کے پرانے گھر سے سامنے آئی، جس نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔