بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے حالیہ تجربے کے بعد ایئر انڈیا کی سروسز پر تنقید کی ہے اور لوگوں کو سفر کے لیے متبادل بھارتائی ایئر لائنز استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ گواہاٹی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہونی والی ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884 صبح 7:25 بجے روانہ ہونی تھی، مگر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔محمد سراج نے کہا کہ بار بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن کی جانب سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، اور چار گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہ تو کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی کسی متبادل انتظامات کا کیا گیا۔ اس کی وجہ سے درجنوں مسافر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفر میرے لیے انتہائی مایوس کن تجربہ رہا ہے اور میں کسی کو بھی یہ پرواز لینے کا مشورہ نہیں دوں گا۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے بھی بھارتی ایئر لائنز کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی ایئر لائن کی نااہلی کے سبب ایک طیارہ کریش کر گیا تھا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ محمد سراج کا یہ بیان بھارتی ایئر لائنز کی سروسز کی ناقص کارکردگی اور صارفین کے لیے بڑھتے ہوئے مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔