ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے کرکٹ کے بعد اب فوڈ بزنس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
انہوں نے بھارتی شہر حیدرآباد میں "جوہرفا" کے نام سے ایک ریستوران کا آغاز کر دیا ہے۔محمد سراج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے ریستوران کی جھلکیاں دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہاں صارفین کو فارسی، عربین، مغلائی اور چائنیز کھانوں کی خاص ورائٹی پیش کی جائے گی۔کرکٹ کے ساتھ کاروبار میں قدم رکھنے والے سراج اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹرز میں کاروبار کی روایت نئی نہیں۔ اس سے قبل اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی اپنا ریسٹورنٹ "ون 8" کامیابی سے چلا رہے ہیں۔مداحوں نے محمد سراج کے اس نئے قدم کو خوب سراہا اور انہیں فوڈ انڈسٹری میں کامیابی کی دعا دی ہے۔