ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، اُمید ہے کہ قومی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بڑے ایونٹس کا انعقاد بہت خوشی کی بات ہے، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔بابر اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ان کے لیے نمبر 3 بیٹنگ پوزیشن بہترین تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں اور رنز بنانے کا آئیڈیا رکھتے ہیں۔محمد عامر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کبھی بہت اچھی ہوتی ہے اور کبھی غیر متوقع، مگر مداحوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھنی چاہیے۔