بھارتی سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا کو ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق، 58 سالہ سلیل انکولا کا علاج پونے کے قریب ایک مینٹل ہیلتھ کیئر سینٹر میں جاری ہے، جہاں وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔ انکولا کی اہلیہ ریا انکولا کا کہنا ہے کہ، سلیل 2024ء سے والدہ کے انتقال کے بعد سے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے، اور حال ہی میں طبیعت کی خرابی کے بعد انہوں نے پُرسکون جگہ پر علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریا انکولا نے مزید کہا کہ، ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے علاج کا راستہ اپنایا ہے، اور ری ہیب سے بہتری کی امید ہے۔ کرکٹ فیملی بھی ان کے لیے سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
سلیل انکولا نے 1989ء میں کراچی میں پاکستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کیا تھا، جس میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے وقار یونس بھی شامل تھے۔ انہوں نے 20 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور 1997ء میں ٹھوڑی کے ٹیومر کے سبب ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں بھی اداکاری کی ہے۔