امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے حوالے سے ہے، جہاں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک افغان شہری کی فائرنگ کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کی اہلکار سارہ بیک اسٹورم زخمی ہوئی اور بعد میں دم توڑ گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی، جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس میں امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور دیگر متعلقہ افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کے دوران کئی گھروں کی تلاشی لی، اور مشتبہ حملہ آور کے گھر سے موبائل فونز، لیب ٹاپس اور آئی پیڈز جیسے الیکٹرانک آلات قبضے میں لیے گئے ہیں، جن کے تجزیے کا عمل جاری ہے۔
مشتبہ حملہ آور، جو واشنگٹن میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا، کی عمر 29 سال ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شخص افغان شہری ہے اور ماضی میں افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ کے لیے کام کرتا رہا ہے۔اس واقعے کے پس منظر میں، تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ مقاصد اور حملہ آور کے مقاصد کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔