استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا، اور فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس وقت ترکی میں کوئی اسرائیلی سفارت کار موجود نہیں ہے، اور واقعے کے پس منظر کو سامنے لانے کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔