امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میئر کی غیر تعاون کی صورت میں واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔میئر موریل باؤزر نے اعلان کیا کہ میٹرو پولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔یہ معاملہ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل یا قیام پذیر افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام وفاقی اختیارات سے تجاوز ہے۔