امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر ایک متنازع مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کانسی کا مجسمہ ہے جس میں ٹرمپ اور ایپسٹین کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔ مجسمے کے نیچے درج تحریر میں دونوں شخصیات کی "قریبی دوستی" کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔نیشنل پارک سروس کی جانب سے جاری اجازت نامے کے مطابق یہ مجسمہ اتوار کی شب تک نیشنل مال میں موجود رہے گا۔ تاہم اس کو تیار کرنے والے مجسمہ ساز کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔یہ مجسمہ امریکا میں ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے تعلقات پر بحث کو ہوا دے رہا ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر شدید ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔