آصف احمد نسوانہ کی قیادت میں وکلاء نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیدیا
لاہور (زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف صدر بار ملک آصف احمد نسوانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بار کے عہدیداران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ملک آصف احمد نسوانہ، سیکرٹری فرخ الیاس، سابق صدر ہائیکورٹ بار احمد اویس، اور ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم آئین کی روح، عدلیہ کی خودمختاری اور بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وکلاء برادری ان ترامیم کو ہر صورت واپس کرائے گی