بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کیس دائر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،صدر بار
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہورہائیکورٹ بار کیجنرل ہائوس اجلاس میں 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کو مسترد کر دیا گیا ہے، صدربار بابر مرتضیٰ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کیس دائر کرنے کا فیصلہ واپس لیں، وکلاء نے سیشن کورٹ میں فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاناقص سکیورٹی کی وجہ سے عدالت میں فائرنگ کا واقعہ ہوا،آئی جی پنجاب سیشن کورٹ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیں اور عدالتوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔