جو دو ترامیم ڈکٹیٹر لیکر آئے تھے جنہوں نے آئین کو بے حد نقصان پہنچایا تھا: پی ٹی آئی کے سینیٹر
اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے سینیٹر حامدخان نے کہاہے کہ 27ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی بالادستی اور خودمختاری پر ضرب پڑے گی جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔اتوار کو سینیٹ اجلاس کے موقع پر 27ویں آئینی ترمیم پر بحث کرتے ہوئے۔ سینیٹر حامد خان نے کہاکہ اس کو آئینی ترمیم کا کہنا نفی ہے تمام ترامیم پر پہلے مشاورت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 10ویں ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں نے بیٹھ کر مشاورت کی گئی تھی اور جو دو ترامیم ڈکٹیٹر لیکر آئے تھے جنہوں نے آئین کو بے حد نقصان پہنچایا تھا اس کو ختم کرکے آئین کی اصل شکل کو بحال کیا تھا انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جنہوں نے 1973کا متفقہ آئین بنایا تھا اور تمام ترامیم مشترکہ تھی اور سب سیاسی جماعتوں نے اس کو تسلیم کیا تھا اور اس وقت پوری قوم متحد تھی انہوںنے کہاکہ 26اور 27ویں ترمیم سے 1973کے آئین کی اصل روح کو ختم کیا گیا ہے یہ آئین کو دفن کرنے کے مترادف ہے