اپوزیشن کا آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمعہ کے روز مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے گا‘ہدایات جاری
اسلام آباد(آئی این پی) اپوزیشن نے آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے  اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمعہ کے روز مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے گا،ذرائع پوزیشن نے اتحاد سے متعلق ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دیں، اپوزیشن نے پہلے ہی آئینی ترامیم کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر رکھا ہے۔