پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی، فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف عوام کا بھرپور احتجاج

ریلی کے شرکاء کا دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ‘سکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش
پنجگور(آن لائن)پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی نکالی گئی اور فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف عوام کا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔پنجگور میں منعقدہ بقائے پاکستان ریلی میں فتنہ الہندوستان کے نام نہاد آپریشن ہیروف2 کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔شرکاء نے آپریشن ردالفتنہ۔1میں فتنہ  الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔شہری ٹولیوں کی صورت میں اللہ اکبر چوک پر جمع ہوئے، قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پنجگور کے عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت پنچگور بڑی دہشتگردی سے محفوظ رہا۔شرکاء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امن کے قیام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔