ملک میں پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے؛فیصل کریم کنڈی

آئین کی سربلندی، انصاف کی فراہمی قائد عوام شہید ذوالفقار اور شہید بینظیر بھٹو کا وژن تھا 
     اسلام آباد (یواین پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آئین کی سربلندی ، آزادی اظہار رائے اور انصاف کی فراہمی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن تھا جسکی تکمیل کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوشاں ہیں ۔ وہ جمعرات کو پیپلز لائرز فورم مردان کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔وفد نے پیپلز لائرز فورم خیبرپختونخوا کے راہنماء ڈپٹی اٹارنی جنرل گوہر رحمان خٹک ، پی ایل ایف کے صوبائی صدر مہم آفریدی ، جنرل سیکریٹری لاجبر خان خلیل ، ڈویژنل صدر پی ایل ایف مردان مشتاق باچا کی قیادت میں ان سے گوہر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی و  استحکام میں پیپلز پارٹی اور وکلاء کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں صوبہ کی مختلف بار کونسل کے انتخابات میں پی ایل ایف اور حمایت یافتہ ممبران کی کامیابی وکلاء کی پیپلز پارٹی کے منشور اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے  ، اس موقع پر بیرسٹر بابر شہزاد عمران ، بیرسٹر مصطفی ، کوثر علی شاہ ایڈوکیٹ، عمران خان ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی اور پیپلز لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا