خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے :فیصل کریم کنڈی

قیام امن یقینی بنا نے کے لئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے:کانفرنس سے خطاب 
پشاور ( آن لائن) کے پی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔ قیام امن یقینی بنا نے کے لئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ۔ گورنر ہاوس میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا گورنر ہاوس میں پہلی بار اس کانفرنس کاا نعقاد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گورنر ہاوس میں اے پی سی کا نفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں مختلف جماعتوں نے شرکت کی ۔ مختلف سوچ اور نظریات رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایک بات پر اتفاق رائے کیا تھا کہ صوبائی امن وامن کے لئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو نے کی ضرورت ہے ۔ کانفرنس کے شرکا نے اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں تھیں ۔ انہوں نے  کہا موجودہ کانفرنس کا مقصد بھی امن کا پیغام دینا ہے ۔ کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔