جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی: فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے 
 ہمارا صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا : گورنر خیبر پختونخوا  کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(آئی  این پی ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے ہم نے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے، بہت جلد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لئے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر کا کردار ادا کیا تھا یا کرپٹ تھا؟ ہمارا صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔