علی امین خوشگوار موڈ میں ملاقات فیصل کریم کنڈی

قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری سے پہلے گورنر اور وزیراعلیٰ پختونخوا کی ملاقات 
 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی جو 10 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے مابین ملاقات میں فیصل کریم کنڈی کی جانب سے طنزیہ مذاق بھی کیا گیا۔گورنر نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔گورنر نے مزید کہا وزیراعلیٰ صاحب آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ گورنر کے مذاق پر وزیراعلیٰ علی امین غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔