پاکستان اور کویت کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور طویل شراکت پر مبنی ہیں، علی پرویز ملک

 وفاقی وزیر  سے کویت کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک  میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق 
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک  نے کہا  ہے کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور طویل شراکت پر مبنی ہیں،پیٹرولیم شعبے میں کویت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے  خواہاں  ہیں ۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان المطیری نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران علی پرویز ملک نے کویتی سفیر کے مثبت کردار کو سراہا اور انہیں پاکستان کا سچا دوست  قرار دیا