پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط‘اسحاق ڈار نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے ایک تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔