صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہارون اختر خان

لاہور ( آ ن لائن) ملک میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ صنعتی شعبے کی بہتری کے لیے نجی شعبے کی تجاویز اور سفارشات اہمیت رکھتی ہیں۔ہارون اختر خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیمبر کے صدر علی حسام اصغر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صنعتی و تجارتی شعبے کو درپیش مسائل، ملکی صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔