نئی صنعتی پالیسی سے صنعتی ترقی تیز ہوگی، ہارون اختر خان

 حکومت صنعتی شعبے کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے
 اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان  سے پاکستان کے معروف صنعتکار اور بزنس لیڈر ایس ایم تنویر  نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی پالیسیوں، موجودہ اقتصادی صورتحال اور صنعتی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی معاشی ترقی میں بتدریج بہتری آ رہی ہے  اور حکومت صنعتی شعبے کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نئی صنعتی پالیسی  کے تحت صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا اور صنعتکاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔خصوصی معاون نے کہا کہ وزیراعظم کے وڑن کے مطابق  صنعتوں کے فروغ کے لیے جامع اور مؤثر پالیسیاں زیرِ تیاری ہیں