خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور بچوں کے تحفظ پر گفتگو ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
کراچی (آئی این پی ) خاتون اول اوررکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سے متحدہ امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے ملاقات کی ، دونوں نے خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور بچوں کے تحفظ پر گفتگو کی۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں متحدہ امارات کے قونصل جنرل نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے خاتون اول کو یو اے ای نیشنل ڈے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور بچوں کے تحفظ پر گفتگو کی گئی۔