لاہور(آئی این پی )وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے چینی قونصلیٹ میں چینی قونصل جنرل ژا شیرن سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے معاملے پر تبادل خیال کیا گیا۔پنجاب تیانجن یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کی تجدید پر بھی بات چیت ہوئی۔ زراعت، توانائی، ٹیکنکل ایجوکیشن اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔