چودھری سالک حسین کی اماراتی قونصل جنرل جنرل بخیت سے ملاقات

 پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات انتہائی مثالی ہیں:وفاقی وزیر  
کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت، روزگار کی فراہمی کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کا دورہ کیا۔قونصل خانے آمد پر اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے وفاقی وزیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات انتہائی مثالی ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت، روزگار کی فراہمی، پیشہ ورانہ تربیت اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے وفاقی وزیر سے ملاقات کو انتہائی خوشگوار اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں