آصفہ بھٹو زرداری سے ڈبلن کے سٹی کونسلر کی ملاقات

 اسلام آباد (آئی این پی )خاتون اول   آصفہ بھٹو زرداری نے ڈبلن کے سٹی کونسلر عمار علی سے ملاقات کی ، اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران  بات چیت میں جمہوریت کو مضبوط بنانے، مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے اور پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔کونسلر عمار علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانیوں بشمول شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور میراث کے لیے اپنے گہرے احترام کا اظہار کیا