سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی:آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتن? الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کیمطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جہاں 22 خوارج مارے گئے۔