ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور،اسلام آباد(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے  انکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارودبھی بر آمد ہوا ۔  دریں اثنا سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پرصدرمملکت وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق  صدرمملکت نے کہا کہ موثرکارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور کررہی ہیں اورعزم استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں،بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے عزائم ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں۔