ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘5خوارج ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ شفیع اللہ شفیع  بھی شامل‘اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ  آئی ایس پی آر  کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے