پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے:وفاقی وزیرخزانہ
پاکستانیوں کے لئے روزانہ 500 ویزے پراسس ہو رہے ہیں:سفیر کی ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے سٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو اے ای کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے سٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی اور یو اے ای کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یواے ای کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا گیا۔ دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔سفیر نے بتایا پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں