وزیر پٹرولیم سے آذری سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون سمیت اہم امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد(آن لائن )آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے وزارتِ پٹرولیم میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور معاشی شراکت داری کے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعے میں آذربائیجان کی پاکستان کو دی گئی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے بھائی چارے کے رشتے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کی یکجہتی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان ان مشکل حالات میں برادر ممالک کی حمایت کا شکرگزار ہے