2025 :امریکہ‘ پاکستان شراکت داری میں نیا اور مضبوط باب ثابت ہوا نٹالی بیکر

 سرمایہ کاری اور تبادلوں سے دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ،  امریکہ پاکستان تعلقات   مزید مضبوط ہوئے: ناظم الامور
اسلام آباد(آئی این پی ) امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر  نے کہا 2025 امریکہ پاکستان شراکت داری میں نیا اور مضبوط باب ثابت ہوا۔ سال 2025 کے اختتام پر پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر  کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری اور تبادلوں سے دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا۔  امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا پاکستان تعلقات 2025 میں مزید مضبوط ہوئے، دوطرفہ شراکت داری، تعاون اور روابط میں پیش رفت ہوئی۔