پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی نازیبا ویڈیو سے متعلق کیس میں ایف آئی اے نے سعودی عرب سے آنے والے ملزم علی حسن طور کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا ہے۔
یہ کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی، جہاں عظمیٰ بخاری نے اس واقعے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔ اس کیس میں ملزم کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اس واقعے کو خواتین کے وقار کے خلاف سازش قرار دیا اور متعلقہ اداروں سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا