عظمیٰ بخاری کے مقدمے میں فیک نازیبا ویڈیو کیس، ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

عظمیٰ بخاری کے مقدمے میں فیک نازیبا ویڈیو کیس، ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم علی حسن کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست پر اہم فیصلہ سنایا۔

 عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عالیہ نیلم، نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہورہا، جس سے کیس کی کارروائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس لیے عدالت سے درخواست کی گئی کہ ملزم علی حسن کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ملزم علی حسن کی جانب سے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوٹس ملنے کے باوجود ملزم کیوں پیش نہیں ہوا۔ وکیل نے جواب دیا کہ اگر عدالت کہے تو ملزم کو فوری طور پر پیش کیا جائے گا۔عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس ملزم کو موصول ہوا تھا، وکیل کو نہیں۔ اس پر، عدالت نے ملزم علی حسن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔