لاہور کے علاقے شفیق آباد میں سوشل میڈیا پر نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، کریم پارک بازار میں واقع ایک موبائل شاپ پر مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت احسن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق، پبلک مقامات پر غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور شہریوں کی شکایات و سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے واقعات پر فوری ایکشن جاری ہے۔