گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیا۔ متاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی، جس نے بہانے سے باہر ملنے کا کہا۔ملزم حسنین نے 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیا، جہاں اس نے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائیں۔ بعد میں ملزم نے ویڈیوز وائرل کر کے لڑکی کو بلیک میل کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن، شہر بانو نقوی کے مطابق، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے گلبرگ پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔